ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے دور اقتدار میں پورا ملک بے روزگار ہے: ڈی کے شیوکمار

بی جے پی کے دور اقتدار میں پورا ملک بے روزگار ہے: ڈی کے شیوکمار

Sun, 24 Jan 2021 11:09:39    S.O. News Service

بنگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) ہم نے ریاست اور ملک کے کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ ایسے مرحلہ میں چند وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنے وجود کو بچانے کے لئے یہ سبکررہے ہیں اور وہ الزام لگارہے ہیں کہ ہم بے روزگار ہیں

۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ریاستی وزیر آر اشوک کے تبصرہ پر جواب دیتے ہوئے آج ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سچ ہے بی جے پی کے دور اقتدار میں پورا ملک بے روزگار ہے اور اپوزیشن پارٹی لیڈروں کی تم بے روزگار کہہ رہے ہو۔ پہلے اس ملک کے بے روزگار نوجوانوں پر توجہ تو دو۔

سداشیو نگر کی اپنی رہائش گاہ میں آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ کی کرسی کو عزت دی ہے۔ کل یہ کرسی چھوٹ بھی سکتی ہے اس کو نہ بھولیں۔ ان کے مطابق ہم بے روزگار ہیں اور ہماری پارٹی کی حیثیت ہی نہیں۔ سمراٹ اشوک کے مطابق ہم بے روزگار ہیں۔ یہ سچ ہے کیونکہ بی جے پی کے اقتدار میں پورا ملک بے روزگار ہے۔اشوک کو یہ بھی کہنا چاہئے۔


Share: